کاروار 29؍اگست (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا میں 31اگست کو8مقامات پر منعقد ہونے والے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے لئے تشہیری مہم پورے زور وشور کے ساتھ جاری تھی جس کا اختتام 29اگست کی شام کو ہوجائے گا۔پتہ چلا ہے کہ ضلع کے کُل 200 وارڈس میں سے 93 وارڈس میں ریزرویشن لاگو ہے۔ جس میں سے 50%سیٹیں صرف خواتین کے لئے ہیں۔
اس بار دیکھا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین نے بہت بڑی تعداد میں دلچسپی لی ہے جملہ 337خواتین امیدوار بن کر میدان میں اتری ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ خواتین کے لئے مختص وارڈس کے علاوہ جنرل وارڈس کی سیٹوں پر بھی انتخاب لڑنے کے لئے خواتین نے نامزدگی داخل کی ہے۔ جن شہروں میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات ہونے ہیں ان میں کاروار، ڈانڈیلی، سرسی، کمٹہ، ہلیال، انکولہ، یلاپور اورمنڈگوڈشامل ہیں۔